حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔2 اعمال ایسے ہیں کہ جو مسلمان ان کی حفاظت کرتا ہے وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔ وہ دونوں اعمال آسان ہیں لیکن ان پر عمل پیرا ہونے والے بہت کم لوگ ہیں۔ ہر (فرض) نماز کے بعد 10 بار سبحان اللہ، 10بار الحمدللہ اور 10 بار اللہ اکبر کہو۔ (آپ ﷺ اپنی انگلیوں پر ان کو شمار فرماتے تھے) یہ پڑھنے کے لحاظ سے پورے دن میں 150 ہیں اور ترازو میں 1500 ہیں۔ جب اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو سبحان اللہ، الحمدللہ33,33 بار اور اللہ اکبر34 بارپڑھو یہ پڑھنے کے لحاظ سے 100 ہیں لیکن ترازو میں 1000 ہیں پس تم میں سے کون آدمی ہے جو رات دن میں 2500 گناہ کرتا ہے۔ صحابہ کرامؓ نے عرض کیا ’’ہم کیسے انہیں شمار کریں؟‘‘ آپ نے فرمایا: ’’تم میں سے ایک آدمی کے پاس شیطان آتا ہے جب کہ وہ نماز پڑھ رہا ہوتا ہے۔ شیطان کہتا ہے فلاں فلاں دنیا کا کام یاد کرو یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہوجاتا ہے شاید وہ اس پر ہمیشگی نہ کرسکتا ہو اور شیطان اس کے پاس آتا اور اسے نیند پر مجبور کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اس ذکر کے بغیر ہی سوجاتا ہے۔
(ابوداو‘د)