حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم ﷺ کو فرماتے سنا کہ شراب انگور کے رس، منقے (کشمش) کھجور، گندم، جو اور مکئی سے تیار ہوتی ہے اور میں تمہیں ہر نشہ آور چیز سے منع کرتا ہوں۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب الاشربۃ :1872) (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الاشربۃ حدیث نمبر۳۶۷۷)