حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ عہد کرلیا ہے کہ جو شخص دنیا میں نشہ آور مشروب پئے گا اس کو آخرت میں طِیْنَۃُ الْخَبَالِ پلائے گا۔ صحابہؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ طِیْنَۃُ الْخَبَالِ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا جہنمیوں کا پسینہ یا جہنمیوں کے زخموں کا نچوڑ (یعنی خون اور پیپ وغیرہ)۔
(مسلم ،کتاب الاشربۃ)