امانت داری

  • حضرت ابو مریم ازدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے کسی کام کا ذمہ دار بنایا اور وہ مسلمانوں کے حالات، ضروریات اور ان کی تنگدستی سے منہ پھیرے یعنی ان کی ضرورت کو پور انہ کرے اور نہ ان کی تنگدستی کے دور کرنے کی کوشش کرے توقیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کے حالات، ضروریات اور تنگدستی سے منہ پھیر لیں گے (یعنی قیامت کے دن اسکی ضرورت اور پریشانی کو دور نہیں فرمائیں گے۔)

    (ابوداو‘ُد)