حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ عنقریب (کافر) لوگ تمہارے خلاف جمع ہوجائیں گے جیسا کہ کھانے والے لوگ کھانے کے برتن پر جمع ہوتے ہیں۔ ایک آدمی نے پوچھا کیا ان دنوں ہم تعداد میں کم ہونگے؟ آپ ﷺ نے فرمایا (نہیں) بلکہ ان دنوں تمہاری تعداد بہت زیادہ ہوگی لیکن تم سیلاب کی جھاگ کی طرح ہوگے۔ اللہ تعالیٰ تمہارے دشمنوں کے دلوں سے تمہارا رعب و دبدبہ نکال دے گا اور تمہارے دلوں میں کمزوری پیدا ہوجائے گی۔ ایک آدمی نے پوچھا اے اللہ کے رسول، کمزوری کا سبب کیا ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا دنیا سے محبت اور موت سے بیزاری۔
(ابوداوُد)