حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔جو آدمی ہر دن صبح اور شام کے وقت 3بار یہ دعا مانگتا ہے تو اس کو کوئی چیز تکلیف نہ دے گی۔ بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شئی فی الارض ولا فی السمآء وہو السمیع العلیم ۔ (تر جمہ: اللہ کے نام کے ساتھ (مدد طلب کرتا ہوں) جس کے ذکر کے ساتھ زمین اور آسمان میں کوئی چیز تکلیف نہیں دے سکتی، وہ زیادہ سننے والے جاننے والے ہیں ) عثمانؓ کہتے ہیں کہ میں فالج زدہ تھا۔ ایک آدمی میری طرف دیکھنے لگا تو میں نے اس سے کہا تم مجھے کیوں دیکھ رہے ہو؟ یقین کرو۔ حدیث اسی طرح ہے جس طرح میں نے تمہیں بتائی ہے۔ البتہ میں اس دن یہ دعا پڑھنا بھول گیا تھا اور اللہ تعالیٰ کی تقدیرپوری ہوگئی۔
(ابن ماجہ، ترمذی، ابوداوُد)