حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا امانتدار خزانچی کے لئے بھی صدقہ کرنے والے کے برابر ہی ثواب ہے جب وہ امیر کے حکم کے مطابق خوش دلی سے پورا پورا مال اس شخص کے حوالے کردیتا ہے جس کے لئے حکم ہوا ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الزکوۃ :1684)