حضرت سلمان بن عمرو اپنے والد (عمرو) رضی اللہ عنہما سے ر وایت کرتے ہیں کہ حجۃ الوداع کے موقع پر میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ سن لو زمانہ جاہلیت کے تمام سود کالعدم ہوگئے تم اپنے اصل زر کے حقدار ہو۔ تم کسی پر ظلم کرو نہ تم پر ظلم ہو ا۔ور سن لو کہ جاہلیت کے جتنے قتل ہوئے تھے وہ سب معاف ہوگئے اور سب سے پہلے میں حارث بن عبدالمطلب کا قتل معاف کرتا ہوں جو سویث میں دودھ پیتے تھے اور ہذیل نے انہیں قتل کردیا تھا۔ پھر فرمایا اے اللہ کیا میں نے پیغام حق پہنچادیا؟ انہوں نے کہا جی ہاں یہ بات تین بار کہی۔ آپ ﷺ نے تین بار کہا، اے اللہ گواہ رہنا۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب البیوع :3334)