اللہ کا ذکر

  • حضرت بلال بن یسار بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایاجو شخص مندرجہ ذیل کلمات کے ذریعے اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے گا تو اسے ضرور معاف کردیا جائے گا۔ اگرچہ وہ میدان جہاد سے بھاگا ہوا ہی کیوں نہ ہو۔  استغفراللہ الذی لا الہ الا ھوالحی القیوم واتوب الیہ ۔ (ترجمہ: میں اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں جس کے سواکوئی سچا معبود نہیں وہ ہمیشہ سے زندہ اور قائم ہے اور میں اسی سے توبہ کرتا ہوں )

    (ترمذی، ابو داوُ د)