اللہ کا ذکر

  • حضر ت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے۔ بعض صحابہ کرامؓ نے کہا کاش ہمیں علم ہوجائے کہ کون سا عمل بہتر ہے تو ہم اس کو کریں۔ آپ ﷺ نے فرمایابہترین زبان وہ ہے جو ذکر الہٰی میں مصروف رہتی ہے اور بہترین دل وہ ہے جو (اللہ تعالیٰ کے انعامات پر) شکر ادا کرتا رہتا ہے اور بہترین ایماندار بیوی وہ ہے جو دینی امور میں اپنے خاوند کی معاونت کرتی ہے۔

    (ترمذی، ابن ماجہ)