حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے کہا آپ ﷺ کے لئے صفیہؓ (زوج النبیؐ) کا یہی نقص کافی ہے یعنی ان کا قد چھوٹا ہے (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم نے ایک ایسا کلمہ کہا ہے اگر اسے سمندر کے پانی سے ملا دیا جائے تو یہ اس پر غالب آجائے (اس بات کی تاثیر سمندر کے پانی پر غالب آجائے)۔ حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہے کہ میں نے آپ ﷺ کے سامنے کسی شخص کی نقل اتاری تو آپ ﷺ نے فرمایا مجھے کسی انسان کی نقل اتارنا پسند نہیں اگرچہ مجھے جتنا مرضی مال کیوں نہ مل جائے۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :4875)