حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب کسی قوم میں مال غنیمت کے اندر خیانت کھلم کھلا ہونے لگے تو ان کے دلوں میں دشمن کا رعب ڈال دیا جاتا ہے۔ جب کسی قوم میں زنا عام طور سے ہونے لگے تو اس میں اموات کی کثرت ہوجاتی ہے۔ جب کوئی قوم ناپ تول میں کمی کرنے لگے تو اس کا رزق اٹھالیا جاتا ہے یعنی اس کے رزق میں برکت ختم کردی جاتی ہے۔ جب کوئی قوم فیصلوں کے کرنے میں ناانصافی کرتی ہے تو ان میں خون ریزی پھیل جاتی ہے۔ جب کوئی قوم عہد کو توڑنے لگے تو اس پر دشمن مسلط کردیئے جاتے ہیں۔
(موطا امام مالک)