زنا کاری

  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے صغیرہ گناہ کے مشابہ اس سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں دیکھی جیسا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے ابن آدم کے حصہ میں جس قدر زنا (یا مقدمات زنا) لکھ دیا ہے وہ اسے ضرور پائے گا۔ پس آنکھوں کا زنا (شہوت کی نیت سے) دیکھنا ہے ،زبان کا زنا بولنا ہے۔ نفس میں خواہشات جنم لیتی ہیں اور شرم گاہ ان (خواہشات) کی تکمیل کرتی ہے یا انہیں ناکام بنادیتی ہے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب النکاح :2152)