حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ابن آدم پر جو اس کے زنا کا حصہ لکھا ہوا ہے وہ اس کو ملے گا پس آنکھوں کا زنا (غیر محرم عورتوں کو) دیکھنا ہے اور کانوں کا زنا (فحش) بات سننا ہے اور زبان کا زنا غیر مناسب بات کرنا ہے اور ہاتھوں کا زنا غیر محرم کو پکڑنا ہے اور پیروں کا زنا غیر محرم کے لئے چلنا ہے۔ دل زنا کی خواہش کرتا ہے اور شرمگاہ اس کی تصدیق کرتی ہے۔
(مسلم ،کتاب القدر )