جہاد فی سبیل اللہ

  • حضرت عبداللہ بن حبشی الجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ سب سے افضل عمل کونسا ہے؟ آپؐ نے فرمایا نماز میں لمبا قیام کرنا، پھر پوچھاگیا سب سے افضل صدقہ کونسا ہے؟ آپؐ نے فرمایا محنت و مشقت سے ہونے والی کم آمدنی سے دیا جانے والا صدقہ۔ پھر سوال ہوا کہ سب سے افضل ہجرت کون سی ہے؟ آپؐ نے فرمایا (اس شخص کی ہجرت افضل ہے) جو اللہ تعالیٰ کے حرام کردہ امور کو ترک کردے۔ پھر پوچھا گیا کون سا جہاد افضل ہے؟ آپؐ نے فرمایا اس شخص کا جہاد افضل ہے جو اپنے جان و مال کے ساتھ مشرکین کے خلاف جہاد کرے۔ پھر پوچھا گیا کونسا شہید سب سے افضل ہے ۔ آپؐ نے فرمایا جس کا خون بہادیا جائے اور اس کے گھوڑے کی کونچیں کاٹ دی جائیں۔ (یعنی وہ مجاہد اور اس کا گھوڑا دونوں قتل کردیئے جائیں)

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوۃ 1449)