زنا کاری

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا سات آدمیوں کو اللہ تعالیٰ اپنے سائے میں رکھے گا جس دن اس کے سایہ کے سوا کہیں سایہ نہ ملے گا، ایک تو انصاف کرنے والا حاکم ۔دوسرے وہ جوان جو جوانی کی امنگ سے خدا کی عبادت میں رہا ۔تیسرے وہ جس کا دل مسجد میں لگا رہے۔ چوتھے وہ آدمی جنہوں نے اللہ کے لئے دوستی رکھی زندگی بھر دوست رہے اور مرتے دم تک دوست رہے۔ پانچویں وہ مرد جس کو ایک مرتبہ والی خوبصورت عورت نے (برائی کے لئے) بلایا، اس نے کہا میں اللہ سے ڈرتا ہوں ۔چھٹے وہ مرد جس نے اللہ کی راہ میں ایسا چھپا کر صدقہ دیا کہ داہنے ہاتھ سے دیا اور باہنے ہاتھ تک کو اس کی خبر نہ ہوئی ۔ساتویں وہ مرد جس نے اکیلے میں اللہ کو یاد کیا اور اس کی آنکھیں بہہ نکلیں (رودیا)۔

    (بخاری ، جلد اول کتاب الاذان حدیث نمبر:626)