حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاجب تمہارا جنت کے باغات میں سے گزر ہو تو (وہاں سے) کچھ کھا پی لیا کرو۔ صحابہ کرامؓ نے پوچھا ’’جنت کے باغات کیا ہیں؟آپ ﷺ نے فرمایا ذکر الہٰی کی مجلسیں۔