جہاد فی سبیل اللہ

  • حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا۔ ہمارا پروردگار ایسے شخص سے بہت خوش ہوتا ہے جس نے اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کیا پس وہ اور اس کے ساتھی شکست سے دوچار ہوئے تو اسے یاد آگیا کہ میدان کار زار سے فرار سے اس پر کتنا گناہ ہوگا تو وہ پھر (میدان کی طرف) پلٹ آیا حتی کہ اسے شہید کردیا گیا۔ بس اللہ تعالیٰ فرشتوں سے خطاب فرماتا ہے میرے اس بندے کو دیکھو، یہ ہمارے پاس جس قدر اجرو انعام ہے اس کی رغبت اور جس قدر میرے پاس عذاب ہے اس کے خوف سے (میدان کار زار کی طرف) پلٹا حتی کہ وہ شہید کردیا گیا۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب الجہاد 2536)