جہاد فی سبیل اللہ

  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب غزوہ احد میں تمہارے بھائیوں کو سعادتِ شہادت نصیب ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے ان کی روحوں کو سبز رنگ کے پرندوں کے پیٹ میں رکھ دیا ۔وہ جنت کی نہروں پر ورود مسعود کرتی ہیں اور عرش کے سایہ میں معلق سونے کی قندیلوں میں لوٹ جاتی ہیں۔ پس جب انہیں من پسند کھانے اور مسرت اور راحت و سکون کے لئے رہائش میسر ہوئی تو انہوں نے کہا ہمارے متعلق ہمارے بھائیوں کو کون بتائے کہ ہم جنت میں زندہ ہیں ہمیں رزق دیا جاتا ہے تاکہ وہ جہاد سے پہلو تہی نہ کریں اور لڑائی کے وقت پیچھے نہ ہٹیں۔ پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں تمہارے متعلق انہیں بتادیتا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔  ولا تحسبن الذین قتلو فی سبیل اللہ امواتا (جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید کردیئے جائیں تو تم انہیں مردہ تصور نہ کرو)

    (سنن ابی داوُد جلد دوم کتاب الجہاد2520)