قطع رحمی

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا مومن کے لئے جائز نہیں کہ اپنے مسلمان بھائی سے (قطع تعلق کرکے) اسے تین دن سے زیادہ چھوڑے رکھے لہذا اگر تین دن گذر جائیں تو اپنے بھائی سے مل کر سلام کرلینا چاہئے۔ اگر اس نے سلام کا جواب دے دیا تو اجروثواب میں دونوں شریک ہوگئے اور اگر سلام کا جواب نہ دیا تو وہ گنہگار ہوا اور سلام کرنے والا قطع تعلقی (کے گناہ) سے نکل گیا۔

    (ابوداوُد)