حضرت عبداللہ بن بر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نے رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر پوچھا کہ کونسا آدمی بہتر ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا وہ آدمی مبارک ہے جس کی عمر لمبی ہو اور اس کے اعمال اچھے ہوں۔ اس نے پھر پوچھا اے اللہ کے رسول ﷺ کون سا عمل افضل ہے؟آپ ﷺ نے فرمایاجب تم دنیا کو چھوڑ رہے ہو تو تمہاری زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر ہو۔
(ترمذی)