حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ جب (سفر میں) سورج ڈھلنے سے پیشتر کوچ کرتے تو ظہر کی نماز میں عصر کا وقت آنے تک دیر کرتے پھر اتر کر دونوں نمازیں ملا کر پڑھتے اگر کوچ کرنے سے پیشتر ہی سورج ڈھل جاتا تو ظہر کی نماز پڑھ کر سوار ہوتے۔
(بخاری، جلد اول کتاب تقصیر الصلوۃ، حدیث نمبر1046)