حضرت ابی الدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایاکیا میں تمہیں ایسا بہترین عمل نہ بتاؤں جو اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت ہی زیادہ اجرو ثواب والا، جنت میں درجات بلند کرنے والا، سونا چاندی کے خرچ کرنے سے بہتر اور جہاد کرنے سے بھی بہتر ہو۔صحابہ کرامؓ نے عرض کیا ضرور بتائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایاوہ عمل اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنا ہے۔
(ترمذی، احمد، ابن ماجہ)