جہاد فی سبیل اللہ

  • حضرت ابو امامہ البا ھلی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا تین شخص ایسے ہیں مکمل طور پر اللہ عزوجل کی ضمن (ضمانت، کفالت) میں ہیں۔ ایک وہ شخص جو اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کی نیت سے روانہ ہو وہ اللہ کی ضمانت میں ہے حتیٰ کہ اللہ عزوجل اسے موت دے کر جنت میں داخل کردے گا۔ یا مال غنیمت اور اجر کے ساتھ اس کو لوٹا دے گا ۔ ایک وہ شخص جو مسجد کی طرف چلے تو اس کا بھی اللہ تعالیٰ ضا من ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے موت دے کر جنت میں داخل فرما دے گا یا ملنے والے ا جر و غنیمت کے ساتھ (اپنے گھر ) لوٹا دے گا اورایک وہ شخص جو اپنے گھر ’’سلام‘‘ (ایک معنی تو یہ ہے کہ وہ السلام علیکم کہہ کر داخل ہو اور دوسرا معنی یہ ہے کہ وہ فتنوں سے بچنے کے لئے اپنے گھر میں سلامتی کے ساتھ بیٹھا رہے) کے ساتھ داخل ہو وہ بھی اللہ عزوجل کی ضمان (ضمانت) میں ہے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد دوم ، کتاب الجہاد (2494