حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے نکلے پس وہ طبعی طور پر مر جائے یا شہید کردیا جائے تو وہ شہید ہے یا اس کے گھوڑے یا اونٹ نے اسے گرادیا جس سے اس کی گردن ٹوٹ گئی یا کسی زہریلے جانور نے اسے ڈس لیا یا اپنے بستر پر ہی فوت ہوگیا یا پھر جس طرح اللہ نے چاہا کسی طرح بھی ہلاک ہوگیا تو وہ شہید ہے اور اس کے لئے جنت ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم ، کتاب الجہاد (2499