حضرت جریررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے حج وداع میں ان سے فرمایا لوگوں کو خاموش کر (جب جریر نے خاموش کیا) تو فرمایا (لوگو) میرے بعد ایک دوسرے کی گر دنیں مار کر کافر نہ بن جانا۔