حضرت خریم بن فاتک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن صبح کی نماز پڑھی۔ جب آپ ﷺ (نماز سے) فارغ ہوئے تو اٹھ کر کھڑے ہوگئے اور ارشاد فرمایا: جھوٹی گواہی تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کے برابر کردی گئی ہے۔یہ بات آپ ﷺ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی ا جتنبوا الرجس من الاوثان واجتنبوا قول الزور حنفاء للہ غیر مشرکین بہ ۔ترجمہ: بت پرستی کی گندگی سے بچو اور جھوٹی گواہی سے بچو، یکسوئی کے ساتھ بس اللہ ہی کے ہوکر اس کے ساتھ کسی کو شریک کرنے والے نہ ہو۔
(ابوداوُد)