حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ ہم ایک گھر میں رہتے تھے وہاں ہماری تعداد بہت زیادہ تھی اور ہمارا مال بھی بہت زیادہ تھا۔ پس ہم دوسرے گھر میں منتقل ہوگئے تو اس میں ہماری تعداد بھی بہت کم ہوگئی اور ہمارے اموال بھی کم ہوگئے۔ پس رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسے مذموم (ناپسندیدہ ناموافق) قرار دے کر چھوڑ دو۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الطب :3924)