حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کسی چیز کے متعلق نیک یا بدشگون نہیں لیا کرتے تھے آپ جب کسی گورنر کو کہیں(گورنر بنا کر) بھیجتے تو اس کا نام پوچھتے اگر اس کا نام آپ کو اچھا لگتا تو اس سے فرحت محسوس کرتے اور اس فرحت کی بشاشت آپ ﷺ کے چہرہ انور پر دکھائی دیتی تھی اور اگر آپ اس کا نام ناپسند کرتے تو اس کی کراہت بھی آپ ﷺ کے چہرہ انور پر نظر آتی تھی۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الطب :3920)