حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا اے معاذ! اللہ کی قسم! میں تم سے محبت کرتا ہوں پس آپؐ نے فرمایا۔اے معاذ! میں تمہیں وصیت (تلقین ) کرتا ہوں کہ ہر نماز کے بعد اِن کلمات کو پڑھنا نہ چھوڑنا (ان کلمات کو ضرور پڑھنا)۔ ’’ اللّھُمَ اَ عِنّیِ عَلیٰ ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ ‘‘ ترجمہ: الٰہی اپنے ذکر کرنے، شکر ادا کرنے اور اپنی اچھی عبادت کرنے پر میری مدد فرما ۔
(سنن ابی داوُد ، جلد اوّل ،کتاب الصّلوٰۃ)