حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا میری اُمت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا جو شخص ان کو رسوا کرنا چاہے گا وہ ان کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ وہ اسی حال پر رہیں گے حتیٰ کہ قیامت آجائے گی۔