حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ایک شخص کہیں جا رہا تھا اس نے راستہ میں ایک کانٹے دار شاخ دیکھی تو اس کو راستہ سے ہٹا دیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے اس عمل کو قبول فرمالیا اور اس کو بخش دیا ۔ پھر آپؐ نے فرمایا 5 قسم کے لوگ شہید ہیں۔ .i طاعون کی بیماری میں فوت ہونے والا۔ .ii پیٹ کی بیماری میں فوت ہونے والا ۔ .iii پانی میں ڈوب کر فوت ہونے والا ۔ .iv کسی چیز کے نیچے دب کر فوت ہونے والا۔ .v جو شخص اللہ کی راہ میں شہید ہوا ہو ۔
(مسلم ، کتاب الامارۃ)