حضرت عروہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ارویٰ بنت اویس نے سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے دعویٰ کیا کہ اس نے اس کی زمین میں سے کچھ لے لیا ہے۔ وہ یہ مقدمہ مروان بن حکم کے ہاں لے گئی تو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا کیا میں رسول کریم ﷺ سے سننے کے بعد اس کی زمین میں سے کچھ حصہ لے سکتا ہوں؟ مروان نے کہا تم نے رسول کریم ﷺ سے کیا سنا؟ سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا رسول کریم ﷺ سے سنا کہ جس نے ایک بالشت زمین بھی ظلم سے لے لی تو اس کے گلے میں ساتوں زمینوں کا طوق ڈالا جائے گا پھر ان سے مروان نے کہا میں آپ سے اس کے بعد گواہ نہیں مانگوں گا پھر سعید رضی اللہ عنہ نے کہا، اے اللہ اگر یہ (عورت) جھوٹی ہے تو اس کو اندھا کردے اور اس کی زمین ہی میں اسے مار دے۔
(وہ عورت بینائی جانے سے پہلے نہ مری بلکہ وہ اپنی زمین میں چل رہی تھی کہ اچانک ایک گڑھے میں گر کر مرگئی)