حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ اگر کوئی شخص میرا مال چھیننا چاہے تو میں کیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس کو مال مت دو ۔اس نے عرض کیا کہ اگر وہ لڑائی کرے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا تم بھی اس سے لڑو۔ اس نے عرض کیا اگر وہ مجھے قتل کرڈالے تو آپ ﷺ نے فرمایا تم شہید ہوگے اس نے عرض کیا اگر میں اس کو قتل کردوں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا وہ جہنمی ہوگا۔
(مسلم کتاب الایمان)