مال اور زمین غضب کرنا

  • حضرت ابی امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص جھوٹی قسم کھا کر کسی مسلمان کے حق پر قبضہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر جہنم واجب اور جنت حرام کردیتا ہے۔ ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ اگر وہ معمولی چیز ہی کیوں نہ ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر وہ پیلو کے درخت کی ایک شاخ ہی کیوں نہ ہو؟

    (مسلم ، کتاب الایمان )