حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺنے فرمایا ایک دن یا ایک رات مسلمانوں کی سرحد پر پہرہ دینا ایک ماہ کے روز وں اور راتوں کے قیام سے بہتر ہے اور اگر وہ پہرہ دینے والا شخص مرگیا تو اس کا وہ عمل جاری رہے گا اس کا رزق جاری کیا جائے گا۔ اور اس کی قبر کو فتنوں سے محفوظ کردیا جائے گا۔
(مسلم ، کتاب الامارۃ)