حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ عبدا ﷲ بن عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما اور ان میں اور چند لوگوں میں کچھ (زمین کا) جھگڑا تھا انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ذکر کیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا اے ابو سلمہ! زمین ناحق لینے سے بچارہ، کیونکہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص بالشت برابر زمین ظلم سے لے لے گا اس کو سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا۔
(بخاری، جلد اول کتاب المظالم حدیث نمبر :2289)