تکبر فخر

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کے نزدیک کوئی شخص بھی رسول اللہ ﷺ سے زیادہ محبوب نہیں تھا۔ اس کے باوجود وہ رسول اللہ ﷺ کو دیکھ کر کھڑے نہیں ہوتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ آپ ﷺ اس کو ناپسند فرماتے ہیں۔

    (ترمذی)