تکبر فخر

  • حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دوزخ کے ذکر کے وقت ارشاد فرمایا دوزخی لوگوں میں ہر سخت طبیعت، فربہ بدن اترا کر چلنے والا، متکبر، مال و دولت کو خوب جمع کرنے والا اور (پھر) اس کو خوب روک کر رکھنے والا( یعنی سائل کو نہ دینے والا) ہے اور جنتی لوگ وہ ہیں جو کمزور ہوں یعنی انکا رویہ لوگوں کے ساتھ عاجزی کا ہو، وہ دبائے جاتے ہوں( یعنی لوگ انہیں کمزور سمجھ کر دباتے ہوں)۔

    (مسند احمد، مجمع الزوائد)