حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک حسین و جمیل شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کی اے اللہ کے رسول! میں ایک ایسا شخص ہوں کہ مجھے جمال بہت پسند ہے اور جس قدر مجھے عطا ہوا وہ بھی آپ کے سامنے ہے حتی کہ میں یہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی شخص میرے جوتے کے تسمے برابر بھی مجھ سے زیادہ خوبصورت ہو ۔ کیا یہ سوچ اور فکر بھی تکبر میں سے ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا نہیں لیکن تکبر تو یہ ہے کہ جس نے حق کا انکار کردیا اور لوگوں کو حقیر سمجھا۔
(سنن ابی داوُد، کتاب اللباس جلد سوئم :4092)