حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ کبریائی (بڑائی) میری چادر اور عظمت میری ازار ہے پس جس شخص نے ان دونوں صفات میں سے کسی ایک میں سے میرے ساتھ شریک ہونا چاہا اسے میں آگ میں پھینک دوں گا۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب اللباس :4090)