حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابو ذر رضی اللہ عنہ نے عرض کی اے اللہ کے رسول ﷺ صاحب ثروت اجر کے لحاظ سے ہم سے سبقت لے گئے ۔ کیونکہ جیسے ہم نماز پڑھتے اور روزے رکھتے ہیں۔ ویسے وہ نماز پڑھتے اور روزے رکھتے ہیں وہ مال کی فراوانی کی وجہ سے صدقہ و خیرات بھی کرتے ہیں اورہمارے پاس صدقہ کرنے کے لئے مال و دولت نہیں۔پس رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ! اے ابو ذرؓ! کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھا دوں جن کی بدولت تو اپنے سے پہلے لوگوں ( کے مقام) کو پالے گا اور تیرے بعد والا تمہیں نہیں پا سکے گا مگر وہ شخص جو تجھ جیسا عمل کرے۔ میں نے کہا اے اللہ کے رسول ضرور سکھائیں آپ ﷺ نے فرمایا۔ہر نماز کے بعد تینتیس بار اللہ اکبر ، تینتیس بار الحمد اللہ اور تینتیس بار سبحان اللہ اور آخر پر لَااِلَہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَ ہُ لَا شِرَےْکَ لَہُ لَہُ المُلُکَ وَلَہُ الْحَمْدُوَھُوَعَلیَ کُلِّ شَءٍیٍ قَدِیر پڑھا کر اگر سمندر کی جھاگ کے برابر بھی گناہ ہوں تو وہ بخش دےئے جاتے ہیں۔
(سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ)