حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم ﷺ سے یہ سوال کیا گیا کہ اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کے برابر بھی کوئی عبادت ہے؟ آپؐ نے فرمایا تم اس عبادت کی استطاعت نہیں رکھتے۔ صحابہ کرامؓ نے یہی سوال بار بار دہرایا۔ آپ ﷺ نے ہر بار فرمایا تم اس کی طاقت نہیں رکھتے ، تیسری بار فرمایا۔ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا جہاد سے واپسی تک اس شخص کی طرح ہے جو روزہ دار ہو ،قیام کرنے والا ہو،اللہ کی ہر آیت پر عمل کرنے والا ہو،روزہ اور نماز سے تھکتا یا اکتاتا نہ ہو۔
(مسلم ، کتاب الامارۃ)