جہاد فی سبیل اللہ

  • حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہر وہ شخص جو جنت میں داخل ہوگیا وہ دنیا میں لوٹنا پسند نہیں کرے گا خواہ اس کو روئے زمین کی تمام چیزیں مل جائیں البتہ شہید ۔جب اپنی عزت اور وجاہت دیکھے گا تو صرف وہ یہ تمنا کرے گا کہ وہ دو بارہ دنیا میں جائے اور 10 بار اللہ کی راہ میں شہید کیا جائے۔

    (مسلم، کتاب الامارۃ)