جہاد فی سبیل اللہ

  • ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ کیا ہم آپؐ لوگوں کے ساتھ جہاد کو نہ جایا کریں ؟ آپؐ نے فرمایا تم عورتوں کاعمدہ اور اچھا جہاد حج ہے،وہ حج جو مقبول ہو ۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں میں تو آنحضرت ﷺ کایہ اشارہ سننے کے بعد حج کو کبھی چھوڑنے والی نہیں۔

    (بخاری، جلد اوّل، کتاب المناسک ، حدیث نمبر 1742 )