حضر ت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمیوں نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے ایک دوسرے کو گالی دی، پس ایک شخص کو شدید غصہ آیا حتی کہ مجھے خیال پیدا ہوا کہ شدید غصہ کی وجہ سے اس کی ناک پھٹ جائے گی، پس نبی ﷺ نے فرمایا مجھے ایک کلمہ معلوم ہے اگر وہ شخص اسے پڑھ لے تو اس کا تمام غصہ ختم ہوجائے گا۔ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا اے اللہ کے رسول وہ کون سا کلمہ ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا اللہم انی اعوذبک من الشیطان الرجیم (اے اللہ! میں شیطان مردو سے تیری پناہ چاہتا ہوں) راوی بیان کرتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ اسے (جسے غصہ آیا تھا) کہنے لگے یہ کلمات کہو تو اس نے انکار کردیا اور لڑائی میں مزید تیز ہوگیا اور اس کے غصہ میں اضافہ ہونے لگا۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :4780)