حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا ایسے شخص کے بارے میں فرمایئے کہ جو نیک عمل کرتا ہے اور اس کی وجہ سے لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں (کیا اسے نیک عمل کرنے کا ثواب ملے گا، لوگوں کا اس کی تعریف کرنا ریاکاری میں تو داخل نہیں ہوگا؟) آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا یہ تو مومن کوجلد ملنے والی بشارت ہے۔
(مسلم)