استغفار و توبہ

  • حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے: ہائے میرے گناہ! ہائے میرے گناہ! اس نے یہ دو یا تین مرتبہ کہا۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے ارشاد فرمایا: تم کہو  اللہم مغفرتک اوسع من ذنوبی ورحمتک ارجی عندی من عملی۔  اللہ! آپ کی مغفرت میرے گناہوں سے بہت زیادہ وسیع ہے اور میں اپنے عمل سے زیادہ آپ کی رحمت کا امیدوار ہوں۔ اس شخص نے یہ کلمات کہے۔ آ پ ﷺ نے ارشاد فرمایا: پھر کہو، اس نے پھر کہے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: پھر کہو اس نے تیسری مرتبہ بھی یہ کلمات کہے۔ اس کے بعد آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اٹھ جاؤ اللہ تعالیٰ نے تمہاری مغفرت فرمادی۔

    (مستدرک حاکم)