حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ کو (معراج کی) سیرکرائی گئی تو آپؐ کو چھٹے آسمان پر سدرۃ المنتہٰی تک لے جایا گیا زمین سے اوپر چڑھنے والی چیز (اعمال، شہدا کی روحیں اور مخلوق کا علم) اور اوپر سے نیچے آنے والی چیز (اللہ کے احکام) یہاں آکر رک جاتی ہے۔ رسول کریم ﷺ کو معراج کے دوران 3 چیزیں عطا کی گئیں۔ ۱۔ پانچ نمازیں، ۲۔سورۃ البقرہ کی آخری آیتیں۔ ۳۔اور آپؐ کی امت میں ہر ایک ایسے آدمی کو بخش دیا گیا جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے اور کبیرہ گناہوں سے بچا رہے۔
(مسلم،کتاب الایمان)