استغفار و توبہ

  • حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ رات بھر اپنی رحمت کا ہاتھ بڑھائے رکھتے ہیں تاکہ دن کا گناہگار رات کو توبہ کرلے اور دن بھر اپنی رحمت کا ہاتھ بڑھائے رکھتے ہیں تاکہ رات کا گناہ گار دن میں توبہ کرلے (اور یہ سلسلہ جاری رہے گا) یہاں تک کہ سورج مغرب سے نکلے۔ (اس کے بعد توبہ قبول نہیں ہوگی)۔

    (مسلم)